Maktaba Wahhabi

79 - 100
لانے کے بعد کافر ہوجائے‘ یہی مرتد کہلاتا ہے‘ یعنی اللہ کے دین سے پھر جانے والا‘ ایسے شخص کے بار ے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے: ’’ مَن بدَّلَ دينَهُ فاقتُلوهُ ‘‘[1] جو اپنا دین بدل دے اسے قتل کردو۔ اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی ’’صحیح‘‘ میں روایت کیا ہے۔ نیز صحیحین میں ([2]) ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کو یمن کی طرف روانہ فرمایا‘ پھر ان کے پیچھے حضرت معاذرضی اللہ عنہ کوبھی بھیجا، چنانچہ وہ ان کے پاس پہنچے تو انہوں نے فرمایا:تشریف لایئے اور ان کے لئے تکیہ لگوایا‘ انہوں نے دیکھا کہ وہیں ایک شخص بندھا ہواہے‘ پوچھا: یہ کیا بات ہے؟ انہوں نے جواب دیا: یہ یہودی تھا‘ اسلام قبول کرلیا اور پھر اسلام سے مرتد ہوکر یہودی ہوگیا! انہوں (حضرت معاذ
Flag Counter