Maktaba Wahhabi

37 - 154
[’’اے اللہ! ان دونوں میں برکت ڈالیے ، اور ان دونوں پر برکت (نازل) فرمائیے اور ان دونوں کے لیے معاملہ میں برکت عطا فرمائیے۔‘‘] امام بزّار کی روایت میں ہے: ’’ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ فِیْھِمَا وَبَارِکْ لَھُمَا فِيْ شِبْلَیْھِمَا۔‘‘([1]) [’’اے اللہ! ان دونوں میں برکت ڈالیے اور ان دونوں کے لیے ان کے دونوں بچوں میں برکت عطا فرمائیے۔‘‘] ۲: امام طبرانی نے حضرت اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’جب علی کو فاطمہ رضی اللہ عنہما کا تحفہ دیا گیا ، تو ہم نے ان کے گھر میں بچھائی ہوئی کنکریوں، ایک کھجور کے درخت کی چھال سے بھرے ہوئے تکیہ ، ایک مٹکے اور ایک کوزے کے سوا کچھ نہ پایا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیغام بھیجا: ’’ لَا تُحْدِثَنَّ حَدَثًا ‘‘ أَوْ قَال: ’’لَا تَقْرَبَنَّ أَھْلَکَ حَتّٰی آتِیَکَ۔‘‘ [’’بالکل کچھ بھی نہ کرنا ‘‘] یا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا([2]): [’’میرے آنے تک اپنے اہل کے بالکل قریب نہیں جانا۔‘‘] نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور دریافت فرمایا: ’’ أَ ثَمَّ أَخِيْ؟‘‘ [’’کیا وہاں میرا بھائی ہے؟‘‘]
Flag Counter