Maktaba Wahhabi

126 - 154
’’اے علی! رُک جاؤ ، بے شک تم حالتِ نقاہت میں ہو۔ ‘‘ انہوں نے بیان کیا: ’’میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے جَو اور چقندر (کا شوربہ) تیار کیا ، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ یَا عَلِيٌّ ! مِنْ ھٰذَا ، فَأَصِبْ ، فَإِنَّہُ أَنْفَعُ لَکَ ۔‘‘ ([1]) ’’اے علی۔ رضی اللہ عنہ ۔! اس سے لو ، بے شک یہ تمہارے لیے زیادہ مفید ہے۔‘‘ جامع ترمذی میں ہے: ’’فَجَلَسَ عَلِيٌّ ، وَالنَّبِیُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم یَأْکُلُ۔‘‘ ([2]) ’’ (جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں منع فرمایا)’’تو علی رضی اللہ عنہ بیٹھ گئے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تناول فرماتے رہے۔‘‘ اس حدیث شریف میں یہ بات واضح ہے ، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو اس چیز کے کھانے سے روکا، جو ان کی صحت کے لیے ضرر رساں تھی اور اس چیز کے کھانے کی ترغیب دی ، جو ان کے لیے مفید تھی۔
Flag Counter