Maktaba Wahhabi

70 - 154
ب:امام حمیدی اور امام احمد نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’أرَدْتُّ أَنْ أخْطُبَ إِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ابْنَتَہُ، فَقُلْتُ: مَالِيْ مِنْ شَيْئٍ، فَکَیْفَ؟‘‘ [’’میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کی صاحبزادی کا رشتہ طلب کرنے کا ارادہ کیا، تو میں نے (اپنے دل میں ) کہا: ’’میرے پاس تو کچھ بھی نہیں، تو کیسے (میں یہ رشتہ طلب کروں)؟‘‘] ثُمَّ ذَکَرْتُ صِلَتَہُ وَعَائِدَتَہُ، فَخَطَبْتُھَا إِلَیْہِ۔‘‘ [’’پھر میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صلہ رحمی اور احسانات کو یاد کیا، تو میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کا رشتہ طلب کرلیا‘‘] آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ھَلْ لَکَ مِنْ شَيْئٍ؟‘‘ ’’کیا تمہارے پاس کوئی چیز ہے؟‘‘ میں نے عرض کیا: ’’نہیں۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ’’فَأَیْنَ دِرْعُکَ الْحُطَمِیَّۃُ الَّتِيْ أَعْطَیْتُکَ یَوْمَ کَذَا وَکَذَا؟‘‘ [’’تمہاری حطمی زِرہ کہاں ہے، جو کہ میں نے تمہیں فلاں فلاں دن دی تھی؟] میں نے عرض کیا: وہ (تو) میرے پاس ہے؟‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’فَأَعْطِنِیْھَا۔‘‘([1])
Flag Counter