Maktaba Wahhabi

69 - 154
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے زیادہ کچھ نہ فرمایا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ ان انصاری لوگوں کے پاس گئے ، جو ان کا انتظار کر رہے تھے۔ انہوں نے پو چھا: ’’ مَا وَرَائَ کَ؟ ‘‘ ’’آپ کے پیچھے کیا ہے؟ ‘‘([1]) انہوں نے کہا: ’’ مَا أَدْرِيْ غَیْر أَنَّہُ قَالَ لِيْ : ’’مَرْحَبًا وَّ أَھْلًا ۔‘‘ ’’ مجھے (کچھ) پتہ نہیں، سوائے اس بات کے ، کہ بے شک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ’’مَرْحَبًا وَّ أَھْلًا‘‘ انہوں نے کہا: ’’ یَکْفِیْکَ مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم إِحْدَاھُمَا ، أَعْطَاکَ الْأَھْلَ أَعْطَاکَ الْمَرْحَبَ۔‘‘([2]) ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب سے تو آپ کے لیے ان دونوں میں سے ایک (ہی ) کافی ہے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تو آپ کو أھلًا اور مَرْحَبًا دونوں ہی عطا فرمائے ہیں۔‘‘
Flag Counter