Maktaba Wahhabi

110 - 154
میں لے جانے والے اعمال سے دور ہوجائیں۔ یہ حقیقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد عالی: ’’اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِيْ نَجّٰی فَاطِمَۃَ رضی اللّٰه عنہا مِنَ النَّارِ۔‘‘ [’’سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، کہ جنہوں نے فاطمہ رضی اللہ عنہا کو دوزخ کی آگ سے بچالیا‘‘] ایک سوال اور اس کا جواب: اس مقام پر ایک سوال پیدا ہوتا ہے، کہ کیا سونا پہننا عورتوں کے لیے ناجائز ہے؟ جمہور علمائے امت کی رائے میں عورتوں کے لیے سونا پہننا جائز ہے۔ مذکورہ بالا حدیث اور اسی قسم کی دیگر احادیث کے انہوں نے متعدد جوابات دیے ہیں۔ حافظ منذری لکھتے ہیں: عورتوں کے زیور پہننے پر وعید والی احادیث میں متعدد باتوں کا احتمال ہے: ایک یہ ہے، کہ یہ حکم منسوخ ہوچکا ہے، کیونکہ خواتین کے لیے زیور پہننے کا جواز ثابت ہوچکا ہے۔ دوسری بات یہ ہے، کہ وعید صرف ان کے بارے میں ہے، جو سونے کے زیورات کی زکوٰۃ ادا نہ کریں۔ تیسری بات یہ ہے، کہ یہ وعید ان عورتوں کے متعلق ہے، جو ان زیورات سے مزین ہوکر انہیں ظاہر کریں۔ چوتھی بات یہ ہے، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کنگنوں اور انگوٹھیوں سے، ان کے وزنی ہونے کی بنا پر، منع فرمایا، کیونکہ ان کی بنا پر تکبر و غرور کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔([1]) واللہ تعالیٰ اعلم۔
Flag Counter