Maktaba Wahhabi

46 - 154
رِضْوَانَ اللّٰہِ عَلَیْھِمَا۔] ([1]) [حسن بن علی رضوان اللہ علیہما سے محبت کرنے والوں کے لیے اللہ جل و علا کی محبت کا ذکر۔] احادیث شریفہ سے مستفاد دو باتیں: ۱: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حسن رضی اللہ عنہ کے لیے محبتِ الٰہی کے حصول کی دعا متعدد مرتبہ کی۔ بلکہ حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ کی روایت سے معلوم ہوتا ہے، کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے لیے یہ دعا کثرت سے کیا کرتے تھے۔ ۲: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے [حسن رضی اللہ عنہ کے اللہ تعالیٰ کا محبوب بننے] کی دعا پر اکتفا نہ کیا، بلکہ یہ دعا بھی کی، کہ جو ان سے محبت کرے، وہ بھی اللہ تعالیٰ کا محبوب بن جائے، تو اس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ضمنی طور پر امت کو اپنے نواسے سے محبت کرنے کی ترغیب دی۔ رضی اللہ عنہ ۔ اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنَا حُبَّہُ وَحُبَّ جَدِّہٖ الْْکَرِیْمِ صلی اللّٰه علیہ وسلم وَحُبَّکَ۔ آمین یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ! ([2]) د: حسن رضی اللہ عنہ کے لیے رحمتِ الٰہیہ کی دعا: امام بخاری نے حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے، کہ ’’کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم یَأْخُذُنِيْ فَیُقْعِدُنِيْ عَلٰی فَخِذِہِ، َویُقْعِدُ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ رضی اللّٰه عنہما عَلٰی فَخِذِہِ الْآخَرَ، ثُمَّ یَضُمُّہُمَا، ثُمَّ یَقُوْلُ: اَللّٰہُمَّ ارْحَمْہُمَا فَاِنِّيْ أَرْحَمُہُمَا۔‘‘
Flag Counter