Maktaba Wahhabi

45 - 154
حسن بن علی رضی اللہ عنہما (آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف) چلتے ہوئے آئے اور ان کی گردن میں خوش بو دار لونگ کا ہار تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ اس طرح پھیلایا (انہیں گلے ملنے کے لیے) اور حسن رضی اللہ عنہ نے بھی اپنا ہاتھ اس طرح پھیلایا اور وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے لپٹ گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: ’’اَللّٰہُمَّ إِنِّيْ أُحِبُّہُ، فَأَحِبَّہُ وَأَحِبَّ مِنْ یُحِبُّہُ۔‘‘ [’’اے اللہ! بے شک میں اس سے محبت کرتا ہوں، سو آپ بھی اس سے محبت فرمائیے اور جو اس سے محبت کرے، اس سے محبت فرمائیے۔‘‘] ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس دعا کے بعد مجھے حسن ابن علی رضی اللہ عنہما سے زیادہ پیارا کوئی نہ تھا۔‘‘([1]) ۳: امام بخاری نے حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کی ہے: أَنَّہُ کَانَ یَأْخُذُہُ وَالْحَسَنَ، وَیَقُوْلُ: ’’اَللّٰہُمَّ إِنِّيْ أُحِبُّہُمَا فَأَحِبَّہُمَا۔‘‘ أَوْ کَمَا قَالَ۔ [بلاشبہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم انہیں اور حسن رضی اللہ عنہما کو پکڑ کر کہا کرتے تھے: [’’اے اللہ! بے شک میں ان دونوں سے محبت کرتا ہوں، آپ بھی ان دونوں سے محبت فرمائیے۔‘‘ أو کما قال] امام ابن حبان نے اپنی کتاب میں اس پر درجِ ذیل عنوان تحریر کیا ہے: [ذِکْرُ إِثْبَاتِ مُحَبَّۃِ اللّٰہِ جَلَّ وَعَلَا لِمُحِبِّيْ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ
Flag Counter