Maktaba Wahhabi

50 - 154
اس بارے میں ذیل میں تفصیل ملاحظہ فرمائیے: ۱:بیٹی کو صبح و شام پڑھنے والی دُعا کی تعلیم: حضراتِ ائمہ نسائی ، ابن السُّنِّی اورحاکم نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ’’ مَا یَمْنَعُکِ أَنْ تَسْمَعِيْ مَا أُوْصِیْکِ بِہٖ ، أَنْ تَقُوْلِيْ إِذَا أَصْبَحْتِ وَإِذَا أَمْسَیْتِ: ’’ یَا حَيُّ ! یَا قَیُّوْمُ ! بِرَحْمَتِکَ أَسْتَغِیْثُ ، أَصْلِحْ لِي شَأْلِيْ کُلَّہُ ، وَلَا تَکِلْنِيْ إِلیٰ نَفْسِيْ طَرَفَۃَ عَیْنٍ۔‘‘ ([1]) [’’میں تمہیں جو وصیت کر رہا ہوں، اس کے سننے [یعنی اس کے مطابق عمل کرنے]سے تمہیں کیا چیز روک رہی ہے: یہ کہ تم صبح اور شام کے وقت کہو: [ یَا حَیُّ ! یَا قَیُّوْمُ! بِرَحْمَتِکَ أَسْتَغِیْثُ ، أَصْلِحْ لِيْ شَأْنِيْ کُلَّہُ ، وَلَا تَکِلْنِيْ إِلیٰ نَفْسِيْ طَرَفَۃَ عَیْنٍ۔] [ترجمہ: اے ہمیشہ زندہ رہنے والے! ہر چیز کو قائم رکھنے والے! میں آپ
Flag Counter