Maktaba Wahhabi

116 - 460
لگو تو اُس کو لکھ لیا کرو اور لکھنے والا تم میں (کسی کا نقصان نہ کرے بلکہ) انصاف سے لکھے نیز لکھنے والا جیسا اُسے اللہ نے سکھایا ہے لکھنے سے انکار بھی نہ کرے اور دستاویز لکھ دے۔‘‘ 36۔گواہی دینے سے انکار نہ کرنا: سورۃ البقرۃ (آیت:۲۸۲) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {وَ لَا یَأْبَ الشُّھَدَآئُ اِذَا مَا دُعُوْا} ’’اور جب گواہ (گواہی کے لیے) طلب کیے جائیں تو وہ انکار نہ کریں۔‘‘ 37۔گواہی نہ چھپانا: سورۃ البقرۃ (آیت:۲۸۳) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {وَ لَا تَکْتُمُوا الشَّھَادَۃَ وَ مَنْ یَّکْتُمْھَا فَاِنَّہٗٓ اٰثِمٌ قَلْبُہٗ وَ اللّٰہُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ عَلِیْمٌ} ’’اور (دیکھنا) شہادت کو مت چھپانا جو اُس کو چھپائے گا،وہ دل کا گناہ گار ہوگا اور اللہ تمھارے سب کاموں سے واقف ہے۔‘‘ 38۔سفر میں گروی رکھنے کی اجازت: سورۃ البقرۃ (آیت:۲۸۳) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {وَ اِنْ کُنْتُمْ عَلٰی سَفَرٍ وَّ لَمْ تَجِدُوْا کَاتِبًا فَرِھٰنٌمَّقْبُوْضَۃٌ فَاِنْ اَمِنَ بَعْضُکُمْ بَعْضًا فَلْیُؤَدِّ الَّذِی اؤْتُمِنَ اَمَانَتَہٗ وَلْیَتَّقِ اللّٰہَ رَبَّہٗ وَ لَا تَکْتُمُوا الشَّھَادَۃَ وَ مَنْ یَّکْتُمْھَا فَاِنَّہٗٓ اٰثِمٌ قَلْبُہٗ وَ اللّٰہُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ عَلِیْمٌ} ’’اور اگر تم سفر پر ہو اور (دستاویز) لکھنے والا نہ مل سکے تو (کوئی چیز)
Flag Counter