Maktaba Wahhabi

60 - 460
رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ} ’’وہ زندہ ہے (جسے موت نہیں ) اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں تو اس کی عبادت کو خالص کر کے اسی کو پکارو،ہر طرح کی تعریف اللہ ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام جہانو ں کا پروردگار ہے۔‘‘ 10۔سورۃ الذاریات (آیت:۵۶) میں ارشادِ الٰہی ہے: {وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ} ’’اور میں نے جنوں اور انسانوں کو اس لیے پیدا کیا ہے کہ میری عبادت کریں۔‘‘ 11۔سورۃ النجم (آیت:۵۹،۶۰،۶۱،۶۲) میں فرمانِ الٰہی ہے: {اَفَمِنْ ھٰذَا الْحَدِیْثِ تَعْجَبُوْنَ وَتَضْحَکُوْنَ وَلاَ تَبْکُوْنَ وَاَنْتُمْ سٰمِدُوْنَ فَاسْجُدُوْا لِلّٰہِ وَاعْبُدُوْا} ’’(اے منکرین! ) کیا تم اس کلام سے تعجب کرتے ہو؟ اور ہنستے ہو اور روتے نہیں ؟ اور تم غفلت میں پڑ رہے ہو۔تو اللہ کے آگے سجدہ کرو اور (اسی کی) عبادت کرو۔‘‘ 12۔سورۃ الطلاق (آیت:۱۰) میں ارشادِ الٰہی ہے: {فَاتَّقُوا اللّٰہَ یٰٓاُولِی الْاَلْبَابِ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قَدْ اَنْزَلَ اللّٰہُ اِلَیْکُمْ ذِکْرًا} ’’اے اربابِ دانش جو ایمان لائے ہو! اللہ سے ڈرو،اللہ نے تمھارے پاس نصیحت (کی کتاب) بھیجی ہے۔‘‘ 2۔ذکرِ نعمت اور ایفاے عہد: 1۔سورۃ البقرۃ (آیت:۴۰) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
Flag Counter