Maktaba Wahhabi

57 - 460
اوامر و احکامات (معروف) 1۔صرف ربِ کائنات کی عبادت کرو اور تقویٰ اختیار کرو: 1۔پارہ 1{الٓمٓ}سورۃ البقرہ (آیت:۲۱،۲۲) میں ارشادِ الٰہی ہے: {یٰٓاَیُّھَا النَّاسُ اعْبُدُوْا رَبَّکُمُ الَّذِیْ خَلَقَکُمْ وَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِکُمْ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُوْنَ الَّذِیْ جَعَلَ لَکُمُ الْاَرْضَ فِرَاشًا وَّ السَّمَآئَ بِنَآئً وَّ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآئِ مَآئً فَاَخْرَجَ بِہٖ مِنَ الثَّمَرٰتِ رِزْقاً لَّکُمْ فَلَا تَجْعَلُوْا لِلّٰہِ اَنْدَادًا وَّ اَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ} ’’اے لوگو! اپنے رب کی عبادت کرو جس نے تمھیں اور تم سے پہلے لوگوں کو پیدا کیا،تاکہ تم (اس کے عذاب سے) بچو۔جس نے تمھارے لیے زمین کو بچھونا اور آسمان کو چھت بنایا اور آسمان سے بارش برسا کر تمھارے کھانے کے لیے انواع و اقسام کے میوے پیدا کیے،پس کسی کو اللہ کا ہمسر نہ بناؤ اور تم جانتے تو ہو۔‘‘ ہدایت اور ضلالت کے اعتبارسے انسانوں کے تین گروہوں کے تذکرے کے بعد تمام انسانوں کو اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور اس کی عبادت کی دعوت دی جا رہی ہے۔فرمایا:جب تمھارا اور کائنات کا خالق اللہ ہے اور تمھاری تمام ضروریات کا مہیا کرنے والا وہی ہے،پھر تم اسے چھوڑ کر دوسروں کی عبادت کیوں کرتے ہو؟ دوسروں کو اس کا شریک کیوں ٹھہراتے ہو؟ اگر تم عذابِ الٰہی سے بچنا چاہتے ہو تو
Flag Counter