Maktaba Wahhabi

58 - 460
اس کا صرف ایک طریقہ ہے کہ اللہ کو ایک مانو اور صرف اسی کی عبادت کرو،جانتے بو جھتے شرک کا ارتکاب مت کرو۔ 2۔سورۃ النساء (آیت:۱۳۱) میں ارشادِ الٰہی ہے: {وَ لِلّٰہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ وَ لَقَدْ وَصَّیْنَا الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْکِتٰبَ مِنْ قَبْلِکُمْ وَ اِیَّاکُمْ اَنِ اتَّقُوا اللّٰہَ وَ اِنْ تَکْفُرُوْا فَاِنَّ لِلّٰہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ وَ کَانَ اللّٰہُ غَنِیًّا حَمِیْدًا} ’’اور جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے،سب اللہ ہی کا ہے اور جن لوگوں کو تم سے پہلے کتاب دی گئی تھی،اُن کو بھی اور تم کو بھی ہم نے حکمِ تاکیدی کیا ہے کہ اللہ سے ڈرتے رہو اور اگر کفر کرو گے تو (سمجھ رکھو کہ) جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے،سب اللہ ہی کا ہے اور اللہ بے پروا اور سزاوارِ حمد و ثنا ہے۔‘‘ 3۔سورۃ الانعام (آیت:۱۰۲) میں ارشادِ الٰہی ہے: {ذٰلِکُمُ اللّٰہُ رَبُّکُمْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ خَالِقُ کُلِّ شَیْئٍ فَاعْبُدُوْہُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ وَّکِیْلٌ} ’’یہی (اوصاف رکھنے والا) اللہ تمھارا رب ہے،اس کے سوا کوئی معبود نہیں (وہی) ہر چیز کا پیدا کرنے والا (ہے) تو اُسی کی عبادت کرو اور وہ ہر چیز کا نگران ہے۔‘‘ 4۔سورۃ العنکبوت (آیت:۵۶) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {یٰعِبَادِیَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اِنَّ اَرْضِیْ وَاسِعَۃٌ فَاِیَّایَ فَاعْبُدُوْنِ} ’’اے میرے بندو! جو ایمان لائے ہو،میری زمین فراخ ہے تو میری ہی عبادت کرو۔‘‘
Flag Counter