Maktaba Wahhabi

28 - 460
قرآنِ کریم سیکھنے والے کے لیے جنت کی راہیں آسان کر دی جاتی ہیں۔ قرآنِ کریم زہریلے جانوروں کے زہر کا تریاق ہے۔ یہ آسیب ومِرگی اور نظرِ بد زائل کرنے کا تیر بہ ہدف نسخہ ہے۔ یہ تعویذ گنڈوں،جادو ٹونوں اور شیطانی وساوس کا رحمانی علاج ہے۔ ابلیسِ لعین سے انسان کو بچانے کے لیے یہ قرآن حارس (Guard) کا کام کرتا ہے۔ قرآنِ کریم حصولِ خیر و برکت کا دروازہ،اللہ سے اپنی حاجات پوری کروانے کا ذریعہ اور فراوانیِ رزق کا باعث ہے۔ یہ قرآن دنیوی و برزخی اور اخروی زندگی کی تمام مشکلات سے نجات دہندہ ہے۔ قرآنِ کریم کے اتنے فضائل و برکات اور فوائد و ثمرات ہیں،جن کے تذکرے کے لیے ع سفینہ چاہیے اس بحرِ بے کراں کے لیے مناہجِ تفسیر: اس کلامِ ربانی اور پیامِ الٰہی میں موجود مسائل و احکام کو سمجھنے سمجھانے کے لیے نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم سے لے کر آج تک بے شمار لوگ میدان میں آئے اور ان میں سے ہر کسی نے الگ الگ انداز اختیار کیا،جس سے تفسیر کے متعدد مناہج سامنے آئے۔مثلاً: 1 تفسیر القرآن بالقرآن و السنۃ و الآثار: 1۔ اس سلسلے میں سب سے پہلی مشہور و معتبر صحیح ترین اور مرجعِ اوّل امام ابنِ جریر طبری کی تفسیر ’’جامع البیان‘‘ المعروف ’’تفسیر ابن جریر‘‘ یا ’’تفسیر طبری‘‘ ہے۔
Flag Counter