Maktaba Wahhabi

158 - 460
اگر اخلاص (رضاے الٰہی کا ارادہ) نہیں ہوگا تو بڑے سے بڑا عمل بھی نہ صرف ضائع جائے گا،بلکہ وبالِ جان بن جائے گا۔ 78۔سچی گواہی دینا: سورۃ النساء (آیت:۱۳۵) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {یٰٓأَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا کُوْنُوْا قَوّٰمِیْنَ بِالْقِسْطِ شُھَدَآئَ لِلّٰہِ وَ لَوْ عَلٰٓی اَنْفُسِکُمْ اَوِ الْوَالِدَیْنِ وَ الْاَقْرَبِیْنَ اِنْ یَّکُنْ غَنِیًّا اَوْ فَقِیْرًا فَاللّٰہُ اَوْلٰی بِھِمَا فَلَا تَتَّبِعُوا الْھَوٰٓی اَنْ تَعْدِلُوْا وَ اِنْ تَلْوٗٓا اَوْ تُعْرِضُوْا فَاِنَّ اللّٰہَ کَانَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرًا } ’’اے ایمان والو! انصاف پر قائم رہو اور اللہ کے لیے سچی گواہی دو،خواہ (اس میں ) تمھارا یا تمھارے ماں باپ اور رشتے داروں کا نقصان ہی ہو۔اگر کوئی امیر ہے یا فقیر تو اللہ ان کا خیر خواہ ہے،تم خواہشِ نفس کے پیچھے چل کر عدل کو نہ چھوڑ دینا،اگر تم پیچ دار شہادت دو گے یا (شہادت سے) بچنا چاہو گے تو (جان رکھو کہ) اللہ تمھارے سب کاموں سے واقف ہے۔‘‘ 79۔ایمان کے ارکان: سورۃ النساء (آیت:۱۳۶) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {یٰٓأَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اٰمِنُوْا بِاللّٰہِ وَ رَسُوْلِہٖ وَ الْکِتٰبِ الَّذِیْ نَزَّلَ عَلٰی رَسُوْلِہٖ وَ الْکِتٰبِ الَّذِیْٓ اَنْزَلَ مِنْ قَبْلُ وَ مَنْ یَّکْفُرْ بِاللّٰہِ وَ مَلٰٓئِکَتِہٖ وَ کُتُبِہٖ وَ رُسُلِہٖ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلٰلًام بَعِیْدًا } ’’مومنو! اللہ پر اور اُس کے رسول پر اور جو کتاب اُس نے اپنے پیغمبر
Flag Counter