Maktaba Wahhabi

205 - 460
کے آزاد کرانے میں اور قرض داروں (کے قرض ادا کرنے میں ) اور اللہ کی راہ میں اور مسافروں (کی مدد) میں (بھی یہ مال خرچ کرنا چاہیے،یہ حقوق) اللہ کی طرف سے مقرر کر دیے گئے ہیں اور اللہ جاننے والا (اور) حکمت والاہے۔‘‘ ان مصارفِ ثمانیہ کی مختصر تفصیل حسبِ ذیل ہے: 1،2 فقیر اور مسکین چونکہ قریب قریب ہیں اور ایک کا اطلاق دوسرے پر بھی ہوتا ہے،یعنی فقیر کو مسکین اور مسکین کو فقیر کہہ لیا جاتا ہے،اس لیے ان میں خاصا اختلاف ہے۔مسکین کی تعریف یہ منقول ہے کہ جو گداگر ہو،گھوم پھر کر اور لوگوں کے پیچھے پڑکر مانگتا ہو اور فقیر وہ ہے جو نادار ہونے کے باوجود سوال سے بچے اور لوگوں سے کسی چیز کا سوال نہ کرے۔[1] 3 عاملین سے مراد حکومت کے وہ اہلکار ہیں،جو زکات و صدقات کی وصولی و تقسیم اور اس کے حساب کتاب پر معمور ہوں۔ 4 مولفۃ القلوب،ایک تو وہ کافر ہے جو کچھ اسلام کی طرف مائل ہو اور اس کی امداد کرنے پر امید ہو کہ وہ مسلمان ہو جائے گا۔دوسرے وہ نو مسلم افراد ہیں،جن کو اسلام پر مضبوطی سے قائم رکھنے کے لیے امداد دینے کی ضرورت ہو۔تیسرے وہ افراد بھی ہیں،جن کو امداد دینے کی صورت میں یہ امید ہو کہ وہ اپنے علاقے کے لوگوں کو مسلمانوں پر حملہ آور ہونے سے روکیں گے اور اس طرح وہ قریب والے کمزور مسلمانوں کا تحفظ کریں۔ 5 گردنیں آزاد کرانے میں۔بعض علما نے اس سے صرف مکاتب غلام مراد لیے ہیں،دیگر علما نے مکاتب وغیر مکاتب ہر قسم کے غلام مراد لیے ہیں۔امام
Flag Counter