Maktaba Wahhabi

125 - 460
’’تو اُن کے رب نے اُن کی دعا قبول کرلی (اور فرمایا) کہ میں کسی عمل کرنے والے کے عمل کو مرد ہو یا عورت ضائع نہیں کرتا۔تم ایک دوسرے کی جنس ہو۔تو جو لوگ میرے لیے وطن چھوڑ گئے اور اپنے گھروں سے نکالے گئے اور ستائے گئے اور لڑے اور قتل کیے گئے،میں اُن کے گناہ دُور کردوں گا اور اُن کو جنتوں میں داخل کروں گا،جن کے نیچے سے نہریں بہہ رہی ہیں (یہ) اللہ کے ہاں سے بدلا ہے اور اللہ کے ہاں اچھا بدلا ہے۔‘‘ موت تو ہر صورت آنی ہے،لیکن اگر موت ایسی آئے کہ جس کے بعد انسان اللہ کی مغفرت و رحمت کا مستحق قرار پائے تو یہ دنیا کے مال و اسباب سے بہت بہتر ہے،جس کے جمع کرنے میں انسان عمر کھپا دیتا ہے،اس لیے اللہ کی راہ میں جہاد کرنے سے گریز نہیں،اس میں رغبت اور شوق ہونا چاہیے کہ اس طرح رحمت و مغفرتِ الٰہی یقینی ہو جاتی ہے،بشرطیکہ اخلاص کے ساتھ ہو۔ 48۔اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لاؤ: سورت آل عمران (آیت:۱۷۹) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {۔۔۔فَاٰمِنُوْا بِاللّٰہِ وَ رُسُلِہٖ وَ اِنْ تُؤْمِنُوْا وَ تَتَّقُوْا فَلَکُمْ اَجْرٌ عَظِیْمٌ} ’’تم اللہ پر اور اُس کے رسولوں پر ایمان لاؤ اور اگر ایمان لاؤ گے اور پرہیزگاری کرو گے تو تمھیں اجرِ عظیم ملے گا۔‘‘ 49۔صبر کرو اور ثابت قدم رہو: 1۔سورت آل عمران (آیت:۲۰۰) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اصْبِرُوْا وَ صَابِرُوْا وَ رَابِطُوْا وَ اتَّقُوا اللّٰہَ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْن}
Flag Counter