Maktaba Wahhabi

65 - 460
والوں اور اعتکاف کرنے والوں اور رکوع کرنے والوں اور سجدہ کرنے والوں کے لیے میرے گھر کو پاک صاف رکھا کرو۔‘‘ 7۔تحویلِ قبلہ کا حکم: 1۔پارہ 2{سَیَقُوْلُ}سورۃ البقرۃ (آیت:۱۴۴،۱۴۵) میں فرمایا: {قَدْ نَرٰی تَقَلُّبَ وَجْھِکَ فِی السَّمَآئِ فَلَنُوَلِّیَنَّکَ قِبْلَۃً تَرْضٰھَا فَوَلِّ وَجْھَکَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَ حَیْثُ مَا کُنْتُمْ فَوَلُّوْا وُجُوْھَکُمْ شَطْرَہٗ وَ اِنَّ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْکِتٰبَ لَیَعْلَمُوْنَ اَنَّہُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّھِمْ وَ مَا اللّٰہُ بِغَافِلٍ عَمَّا یَعْمَلُوْنَ وَ لَئِنْ اَتَیْتَ الَّذِیْنَ اُوْتُوْا الْکِتٰبَ بِکُلِّ اٰیَۃٍ مَّا تَبِعُوْا قِبْلَتَکَ وَ مَآ اَنْتَ بِتَابِعٍ قِبْلَتَھُمْ وَ مَا بَعْضُھُمْ بِتَابِعٍ قِبْلَۃَ بَعْضٍ وَ لَئِنِ اتَّبَعْتَ اَھْوَآئَ ھُمْ مِّنْم بَعْدِ مَا جَآئَ کَ مِنَ الْعِلْمِ اِنَّکَ اِذًا لَّمِنَ الظّٰلِمِیْنَ} ’’(اے نبی!) ہم تمھارا آسمان کی طرف منہ پھیرپھیر کر دیکھنا دیکھ رہے ہیں پس ہم تمھیں اسی قبلے کی طرف جس کو تم پسند کرتے ہو،منہ کرنے کا حکم دیں گے۔تو اپنا منہ مسجد حرام (خانہ کعبہ) کی طرف پھیر لو اور تم لوگ جہاں ہوا کرو (نماز کے وقت) اسی مسجد کی طرف منہ کر لیا کرو اور جن لوگوں کو کتاب دی گئی ہے،وہ خوب جانتے ہیں کہ (نیا قبلہ) اُن کے رب کی طرف سے حق ہے اور جو کام یہ لوگ کرتے ہیں اللہ تعالیٰ اُن سے بے خبر نہیں ہے۔اور اگر تم ان اہل کتاب کے پاس تمام نشانیاں بھی لے کر آؤ تو بھی یہ تمھارے قبلے کی پیروی نہ کریں اور تم بھی اُن کے قبلے کی پیروی کرنے والے نہیں ہو اور اُن میں سے بھی
Flag Counter