Maktaba Wahhabi

333 - 460
منکرات و ممنوعات (منکر) وہ باتیں جن کو نہ کرنے کا حکم قرآن سے ثابت ہے اور ان کا ارتکاب حرام و ممنوع ہے،انھیں قرآنی منکرات و نواہی کہا جاتا ہے،جو درجِ ذیل ہیں: -1 شرک نہ کرو: 1 پارہ1{الٓمٓ}سورۃ البقرہ (آیت:۲۲ ) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {فَلَا تَجْعَلُوْا لِلّٰہِ اَنْدَادًا وَّ اَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ} ’’پس کسی کو اللہ کا ہمسر (شریک) نہ بناؤ اور تم جانتے تو ہو۔‘‘ اس آیت میں شرک کرنے سے منع کیا گیا ہے،جس کی تفصیل کتاب کے شروع میں گزر چکی ہے۔غرض کہ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور اس کی عبادت کی دعوت تمام انسانوں کو دی جا رہی ہے۔فرمایا:جب تمھارا اور کائنات کا خالق اللہ ہے اور تمھاری تمام ضروریات کا مہیا کرنے والا وہی ہے تو پھر تم اسے چھوڑ کر دوسروں کی عبادت کیوں کرتے ہو؟ دوسروں کو اس کا شریک کیوں ٹھہراتے ہو؟ اگر تم عذابِ الٰہی سے بچنا چاہتے ہو تو اس کا صرف ایک طریقہ ہے کہ اللہ کو ایک مانو اور صرف اسی کی عبادت کرو،جانتے بو جھتے شرک کا ارتکاب مت کرو۔ 2 سورۃ النساء (آیت:۳۶) میں ارشادِ گرامی ہے: {وَ اعْبُدُوا اللّٰہَ وَ لَا تُشْرِکُوْا بِہٖ شَیْئًا} ’’اور اللہ ہی کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ بناؤ۔‘‘
Flag Counter