Maktaba Wahhabi

188 - 460
مہربانی کی جائے۔‘‘ 2۔سورۃ الزمر کی آیت (۵۵) میں ارشادِ الٰہی ہے: {وَاتَّبِعُوْٓا اَحْسَنَ مَآ اُنْزِلَ اِلَیْکُمْ مِّنْ رَبِّکُمْ مِّنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَکُمُ الْعَذَابُ بَغْتَۃً وَّاَنْتُمْ لاَ تَشْعُرُوْنَ} ’’اور اس سے پہلے کہ تم پر ناگہاں عذاب آ جائے اور تم کو خبر بھی نہ ہو،اس نہایت اچھی (کتاب) کی پیروی کرو،جو تمھارے پروردگار کی طرف سے تم پر نازل ہوئی ہے۔‘‘ 114۔ایک نیکی کا ثواب دس گنا: سورۃ الانعام (آیت:۱۶۰) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {مَنْ جَآئَ بِالْحَسَنَۃِ فَلَہٗ عَشْرُ اَمْثَالِھَا وَ مَنْ جَآئَ بِالسَّیِّئَۃِ فَلَا یُجْزٰٓی اِلَّا مِثْلَھَا وَ ھُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ} ’’جو کوئی (اللہ کے حضور) نیکی لے کر آئے گا،اُس کو ویسی دس نیکیاں ملیں گی اور جو بُرائی لائے گا،اُسے سزا ویسی ہی ملے گی اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔‘‘ 115۔تمام عبادات اور موت و حیات سب کچھ اللہ کے لیے ہے: 1۔سورۃ الانعام (آیت:۱۶۲،۱۶۳) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {قُلْ اِنَّ صَلَاتِیْ وَ نُسُکِیْ وَ مَحْیَایَ وَ مَمَاتِیْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ . لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَ بِذٰلِکَ اُمِرْتُ وَ اَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِیْنَ} ’’(یہ بھی) کہہ دو کہ میری نماز اور میری عبادت اور میرا جینا اور میرا مرنا سب اللہ رب العالمین ہی کے لیے ہے۔جس کا کوئی شریک نہیں اور
Flag Counter