Maktaba Wahhabi

142 - 460
قسم سے بھی خیانت نہیں کرتیں۔اور جن کی بدخوئی کا ڈر ہو تو ان کی اصلاح کے لیے درج ذیل تدابیر حسبِ مرتبہ اختیار کرو: 1۔ان کو زبان سے سمجھاؤ۔ 2۔جدا کر دو سونے میں۔ 3۔ان کو مارو (لیکن ایسا نہیں جس کا نشان باقی رہے یا ہڈی ٹوٹے ) پھر اگر وہ اطاعت کریں تمھاری تو مت تلاش کرو ان کے خلاف کوئی راستہ،بے شک اللہ سب سے بلند ہے۔ 62۔عبادتِ الٰہی کرنے،شرک وتکبر نہ کرنے اور حسنِ سلوک کرنے کا حکم: سورۃ النساء (آیت:۳۶) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {وَ اعْبُدُوا اللّٰہَ وَ لَا تُشْرِکُوْا بِہٖ شَیْئًا وَّ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًا وَّ بِذِی الْقُرْبٰی وَ الْیَتٰمٰی وَ الْمَسٰکِیْنِ وَ الْجَارِ ذِی الْقُرْبٰی وَ الْجَارِ الْجُنُبِ وَ الصَّاحِبِ بِالْجَنْبِ وَ ابْنِ السَّبِیْلِ وَ مَا مَلَکَتْ اَیْمَانُکُمْ اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ مَنْ کَانَ مُخْتَالًا فَخُوْرَا} ’’اور اللہ ہی کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ بناؤ اور ماں باپ اور قرابت والوں اور یتیموں اور محتاجوں اور رشتے دار ہمسایوں اور اجنبی ہمسایوں اور رفقاے پہلو (پاس بیٹھنے والوں ) اور مسافروں اور جو لوگ تمھارے قبضے میں ہوں،سب کے ساتھ احسان کرو کہ اللہ تعالیٰ (احسان کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے اور) تکبر کرنے والے بڑائی مارنے والے کو دوست نہیں رکھتا۔‘‘ فخر و غرور اور تکبر اللہ تعالیٰ کو سخت ناپسند ہے،بلکہ ایک حدیث میں یہاں تک
Flag Counter