Maktaba Wahhabi

322 - 460
اس پر روزی تنگ کر دیتا ہے تو کہتا ہے کہ (ہائے) میرے پروردگار نے مجھے ذلیل کیا۔نہیں بلکہ تم لوگ یتیم کی خاطر و اکرام نہیں کرتے۔اور نہ مسکین کو کھانا کھلانے (اطعام )کی ترغیب دیتے ہو۔‘‘ -318 فراغت میں عبادت ورجوع الیٰ اللہ: سورۃ الانشرح (آیت:۷،۸) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {فَاِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْ . وَاِلٰی رَبِّکَ فَارْغَبْ} ’’(اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم !) جب فارغ ہوا کرو تو (عبادت میں ) محنت کیا کرو۔اور اپنے پروردگار کی طرف متوجہ ہو جایا کرو۔‘‘ نماز سے،یا تبلیغ سے یا جہاد سے فارغ ہو،تو دعا میں محنت کر،یا اتنی عبادت کر کہ تو تھک جائے۔اُسی سے جنت کی امید رکھ،اُسی سے اپنی حاجتیں طلب کر اور تمام معاملات میں اُسی پر اعتماد اور بھروسا رکھ۔ -319 حصول علم (پڑھنے ) کا حکم: سورۃ العلق (آیت:۱) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّکَ الَّذِیْ خَلَقَ} ’’(اے نبیِ !) اپنے پروردگار کا نام لے کر پڑھو،جس نے (عالم کو) پیدا کیا۔‘‘ پہلی وحی: حضرت عائشہ الصدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی وحی کی ابتدا سچے خوابوں سے ہوئی۔جو خواب آپ صلی اللہ علیہ وسلم دیکھتے وہ صبح کو ظاہر ہوجاتا،پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے گوشہ نشینی اور خلوت اختیار کی۔اُم المومنین حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا سے توشہ لے کر غارِ حرا
Flag Counter