Maktaba Wahhabi

214 - 460
{فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ وَ کُنْ مِّنَ السّٰجِدِیْنَ . وَاعْبُدْ رَبَّکَ حَتّٰی یَاْتِیَکَ الْیَقِیْنُ} ’’تم اپنے رب کی تسبیح کہتے اور (اس کی) خوبیاں بیان کرتے رہو اور سجدہ کرنے والوں میں داخل رہو اور اپنے رب کی عبادت کیے جاؤ،یہاں تک کہ تمھاری موت (کا وقت) آجائے۔‘‘ مشرکین آپ کو ساحر،مجنون اور کاہن وغیرہ کہتے،جس سے بشری جبلت کی وجہ سے آپ کبیدہ خاطر ہوتے،اللہ تعالیٰ نے تسلی دیتے ہوئے فرمایا کہ آپ حمد و ثنا کریں،نماز پڑھیں اور اپنے رب کی عبادت کریں،اس سے آپ کو قلبی سکون بھی ملے گا اور اللہ کی مدد بھی حاصل ہوگی۔سجدے سے یہاں نماز اور یقین سے مراد موت ہے۔ 207۔صرف ایک اللہ کا ڈر اور عبادت: 1۔سورۃ النحل (آیت:۲) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {یُنَزِّلُ الْمَلٰٓئِکَۃَ بِالرُّوْحِ مِنْ اَمْرِہٖ عَلٰی مَنْ یَّشَآئُ مِنْ عِبَادِہٖٓ اَنْ اَنْذِرُوْٓا اَنَّہٗ لَآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنَا فَاتَّقُوْنِ} ’’وہی فرشتوں کو پیغام دے کر اپنے حکم سے اپنے بندوں میں سے جس کے پاس چاہتا ہے بھیجتا ہے کہ (لوگوں کو) بتا دوکہ میرے سوا کوئی معبود نہیں تومجھ ہی سے ڈرو۔‘‘ سورۃ النحل (آیت:۵۱) میں فرمایا ہے: {وَ قَالَ اللّٰہُ لَا تَتَّخِذُوْٓا اِلٰھَیْنِ اثْنَیْنِ اِنَّمَا ھُوَ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ فَاِیَّایَ فَارْھَبُوْنِ} ’’اور اللہ نے فرمایا ہے کہ دو،دو معبود نہ بناؤ۔معبود وہی ایک ہے،تو مجھ
Flag Counter