Maktaba Wahhabi

213 - 460
204۔عبادتِ الٰہی اور ترکِ شرک: سورۃ الرعد (آیت:۳۶) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {قُلْ اِنَّمَآ اُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ اللّٰہَ وَ لَآ اُشْرِکَ بِہٖ اِلَیْہِ اَدْعُوْا وَ اِلَیْہِ مَاٰبِ} ’’کہہ دو کہ مجھے یہی حکم ہوا ہے کہ اللہ ہی کی عبادت کروں اور اُس کے ساتھ (کسی کو) شریک نہ بناؤں،میں اُسی کی طرف بلاتا ہوں اور اُسی کی طرف مجھے لوٹنا ہے۔‘‘ 205۔شکر کرنے پر نعمتوں میں اضافہ ہوتا ہے: سورت ابراہیم (آیت:۷) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {وَ اِذْ تَاَذَّنَ رَبُّکُمْ لَئِنْ شَکَرْتُمْ لَاَزِیْدَنَّکُمْ وَ لَئِنْ کَفَرْتُمْ اِنَّ عَذَابِیْ لَشَدِیْدٌ} ’’اور جب تمھارے رب نے (تم کو) آگاہ کیا کہ اگر شکر کرو گے تو میں تمھیں زیادہ دوں گا اور اگر ناشکری کرو گے تو (یاد رکھو کہ) میرا عذاب (بھی) سخت ہے۔‘‘ اللہ تعالیٰ نے حتمی وعدہ کیا ہے اور اس کا اعلان بھی کہ شکر گزاروں کی نعمتیں اور بڑھ جائیں گی اور اگر ناشکری کی تو نعمتوں کے منکروں اور ان کے چھپانے والوں کی نعمتیں چِھن جائیں گی اور انھیں سخت عذاب ہوگا۔حدیث میں ہے کہ بندہ بوجہ گناہ اللہ تعالیٰ کے رزق سے محروم ہوجاتا ہے۔[1] 206۔موت تک عبادت کرو: پارہ{رُبَمَا}سورۃ الحجر (آیت:۹۸،۹۹) میں فرمایا:
Flag Counter