Maktaba Wahhabi

192 - 460
{وَ الَّذِیْنَ یَنْقُضُوْنَ عَھْدَ اللّٰہِ مِنْم بَعْدِ مِیْثَاقِہٖ وَ یَقْطَعُوْنَ مَآ اَمَرَ اللّٰہُ بِہٖٓ اَنْ یُّوْصَلَ وَ یُفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ اُولٰٓئِکَ لَھُمُ اللَّعْنَۃُ وَ لَھُمْ سُوْٓئُ الدَّارِ} ’’اور جو لوگ اللہ سے عہدِ واثق کر کے اُس کو توڑ ڈالتے اور جن (رشتہ ہائے قرابت) کے جوڑے رکھنے کا اللہ نے حکم دیا ہے،اُن کو قطع کر دیتے ہیں اور ملک میں فساد کرتے ہیں،ایسوں پر لعنت ہے اور اُن کے لیے گھر بھی بُرا ہے۔‘‘ 180۔عفو و درگزر اور جاہلوں سے اعراض: پارہ 9{قَالَ الْمَلَاُ}سورۃ الاعراف (آیت:۱۹۹) میں فرمایا: {خُذِ الْعَفْوَ وَاْمُرْ بِالْعُرْفِ وَ اَعْرِضْ عَنِ الْجٰھِلِیْنَ} ’’(اے نبی!) عفو اختیار کرو اور نیک کام کرنے کا حکم دو اور جاہلوں سے کنارہ کر لو۔‘‘ 181۔خاموشی سے قرآن سننا: سورۃ الاعراف (آیت:۲۰۴) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {وَ اِذَا قُرِیَٔ الْقُرْاٰنُ فَاسْتَمِعُوْا لَہٗ وَ اَنْصِتُوْا لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُوْنَ} ’’اور جب قرآن پڑھا جائے تو توجہ سے سنا کرو اور خاموش رہا کرو،تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔‘‘ یہ اُن کافروں کو کہا جا رہا ہے،جو قرآن کی تلاوت کرتے وقت شور کرتے تھے اور اپنے ساتھیوں سے کہتے تھے: {لاَ تَسْمَعُوْا لِھٰذَا الْقُرْاٰنِ وَالْغَوْا فِیْہِ}[حم السجدۃ:۲۶]
Flag Counter