Maktaba Wahhabi

62 - 460
آئے گا نہ سفارش قبول ہوگی،نہ معاوضہ دے کر چھٹکارا ہو سکے گا اورنہ کوئی مددگار آگے آئے گا۔ 3۔سورت مریم (آیت:۵۴) میں ارشادِ ربانی ہے: {وَ اذْکُرْ فِی الْکِتٰبِ اِسْمٰعِیْلَ اِنَّہٗ کَانَ صَادِقَ الْوَعْدِوَ کَانَ رَسُوْلًا نَّبِیًّا} ’’اور کتاب میں اسماعیل کا بھی ذکر کرو،وہ وعدے کے سچے اور (ہمارے) بھیجے ہوئے نبی تھے۔‘‘ 3۔نمازِ باجماعت اور اداے زکات: 1۔سورۃ البقرۃ (آیت:۴۳) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوۃَ وَ اٰتُوا الزَّکٰوۃَ وَ ارْکَعُوْا مَعَ الرّٰکِعِیْنَ} ’’اور نماز پڑھا کرو اور زکات دیا کرو اور (اللہ تعالیٰ کے آگے) جھکنے والوں کے ساتھ جھکا (باجماعت نماز ادا کیا کرو)کرو۔‘‘ 2۔آگے آیت (۱۱۰) میں فرمایا ہے: {وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوۃَ وَ اٰتُوا الزَّکٰوۃَ وَ مَا تُقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِکُمْ مِّنْ خَیْرٍ تَجِدُوْہُ عِنْدَ اللّٰہِ اِنَّ اللّٰہَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ} ’’اور نماز قائم کرو اور زکات دیتے رہو اور جو بھلائی اپنے لیے آگے بھیج رکھو گے اس کو اللہ کے ہاں پا لو گے۔کچھ شک نہیں کہ اللہ تعالیٰ تمھارے سب کاموں کو دیکھ رہا ہے۔‘‘ 3۔سورت مریم (آیت:۵۵) میں فرمانِ الٰہی ہے: {وَ کَانَ یَاْمُرُ اَھْلَہٗ بِالصَّلٰوۃِ وَالزَّکٰوۃِ وَ کَانَ عِنْدَ رَبِّہٖ مَرْضِیًّا}
Flag Counter