Maktaba Wahhabi

201 - 265
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو دیکھ سکیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جان نثاروں میں شامل ہو جائیں۔ آپ رضی اللہ عنہ اس لیے لوٹ آئے تاکہ اللہ کی حرمتوں کا دفاع کریں اور دنیا کے کونے کونے میں دعوت توحید پہنچا دیں۔ سیدنا عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات تک مدینہ ہی میں رہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد انھوں نے مکہ میں رہنا پسند کیا۔42ھ میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی خلافت کے ایام میں مکہ ہی میں وفات پائی۔ ایک قول یہ بھی ہے کہ آپ معرکۂ اجنادین میں شہید ہوئے تھے۔ اللہ تعالیٰ انھیں وسیع رحمتوں میں داخل کرے اور جنت الفردوس ان کا ٹھکانا بنائے، آمین!!
Flag Counter