Maktaba Wahhabi

129 - 132
یعلی اور حاکم رحمہم اللہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے،کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ’’مَنْ دَخَلَ مَسْجِدَنَا ہٰذَا لِیَتَعَلَّمَ خَیْرًا أَوْ یُعَلِّمَہُ کَانَ کَالْمُجَاہِدِ فِيْ سَبِیْلِ اللّٰہِ،وَمَنْ دَخَلَہُ لِغَیْرِ ذٰلِکَ کَانَ کَالنَّاظِرِ إِلٰی مَا لَیْسَ لَہُ" [1] ’’جو شخص ہماری اس مسجد میں خیر سیکھنے سکھلانے کے لیے داخل ہوا وہ مجاہد فی سبیل اللہ کی مثل ہے اور جو اس کے علاوہ کسی اور مقصد کے لیے آیا وہ اس شخص کی مانند ہے جو اس چیز کو دیکھ رہا ہے جو اس کی نہیں۔‘‘ صحیح ابن حبان میں عنوانِ حدیث: امام ابن حبان رحمہ اللہ لکھتے ہیں: [ذِکْرُ التَسْوِیَۃِ بَیْنَ طَالِبِ الْعِلْمِ وَمُعَلِّمِہِ وَبَیْنَ الْمُجَاہِدِ فِيْ سَبِیْلِ اللّٰہِ][2]
Flag Counter