Maktaba Wahhabi

234 - 728
خصلۃ کانت فیہ وصمۃ أن یکون فھما حلیما عفیفا صلیبا عالما سؤولا عن العلم‘‘[1] ’’مزاحم بن زفر نے کہا کہ ہم سے عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے فرمایا: پانچ خصلتیں ہیں کہ جن میں سے ایک سے بھی جب حاکم چوک جاتا ہے، یعنی ان میں سے کسی ایک خصلت کا بھی فاقد ہوتا ہے تو اس میں عیب ونقصان رہتا ہے: سمجھدار ہو، متحمل اور بردبار ہو، حرام سے بچنے والا ہو، مضبوط ارادے کا ہو، دوسرے کے حق میں سخت ہو، حق پر اڑ جانے والا ہو، کسی کے ساتھ رعایت کرنے والا نہ ہو۔ ذی علم ہو اور جو بات نہ جانتا ہو، اس کو ذی علموں سے پوچھ کر دریافت کرتا ہو۔‘‘ جس شخص میں نماز کی امامت کی شرطیں پائی جائیں ، اس کی امامت درست اور اس کے پیچھے نماز جائز ہے اور حرامی ہونا مانع امامتِ نماز بھی نہیں ہے۔ مشکوۃ شریف ’’باب الإمامۃ‘‘ فصل اول میں ہے: عن أبي مسعود رضی اللّٰه عنہ قال: قال رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم : (( یؤم القوم أقرأھم لکتاب اللّٰه تعالیٰ، فإن کانوا في القراء ۃ سواء فأعلمھم بالسنۃ، فإن کانوا في السنۃ سواء فأقدمھم ھجرۃ، فإن کانوا في الھجرۃ سواء فأقدمھم سنا)) [2] الحدیث (رواہ مسلم) ’’ابو مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قوم کی امامت وہ شخص کرے جو ان میں الله تعالیٰ کی کتاب یعنی قرآن مجید سب سے زیادہ پڑھا ہوا ہو۔ اگر قرآن مجید پڑھنے میں سب برابر ہوں تو وہ شخص ان کی امامت کرے جو ان میں حدیث زیادہ جانتا ہو۔ اگر حدیث دانی میں بھی سب برابر ہوں ، تو وہ شخص امامت کرے جس نے ان میں ہجرت پہلے کی ہو، اگر ہجرت میں سب برابر ہوں تو وہ شخص امامت کرے جو ان میں سن میں بڑا ہو۔‘‘ اسی فصل میں ہے: ’’عن أبي سعید قال: قال رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم : (( إذا کانوا ثلاثۃ فلیؤمھم أحدھم وأحقھم بالإمامۃ أقرأ ھم )) [3] (رواہ مسلم) ’’ابو سعید رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تین شخص ہوں تو ان میں سے ایک شخص امام ہو جائے تو جو ان میں قرآن مجید زیادہ پڑھنے والا ہو، وہی شخص زیادہ مستحق امامت کا ہے۔‘‘ ان حدیثوں سے معلوم ہوا کہ سب سے اول امامت کا مستحق وہ شخص ہے، جو قرآن مجید زیادہ پڑھنے والا ہو، وہ شخص کیسا ہی ہو، حرامی ہو یا حلالی۔ حرامی یا حلالی ہونے کی کچھ قید نہیں ہے۔ پس جو شخص قرآن مجید زیادہ پڑھنے والا ہو، وہ شخص امامت کا زیادہ مستحق ہے۔ اسی طرح اگر اس میں سب برابر ہوں تو جو حدیث دان زیادہ ہو، وہی امامت کا
Flag Counter