Maktaba Wahhabi

205 - 226
والے ہیں‘ جس طرح آج کا یہ دن حرمت والا ہے‘ اس (حرمت والے) مہینے میں اور تمہارے اس (حرمت والے) شہر میں۔ خبردار! زمانہ جاہلیت کی ہر چیز میرے قدموں کے نیچے رکھ دی گئی ہے (یعنی ختم کر دی گئی ہے) اور زمانہ جاہلیت کے خون بھی ختم کر دئیے گئے ہیں اور سب سے پہلے میں اپنے خاندان کا خون معاف کرتا ہوں یہ ابن ربیعہ بن حارث کا خون ہے جو بنو سعد میں دودھ پیتا تھا اور اسے ہذیل نے قتل کر ڈالا۔ زمانہ جاہلیت کے سود بھی ختم کر دئیے گئے اور سب سے پہلے میں اپنے خاندان کا سود معاف کرتا ہوں جو کہ عباس رضی اللہ عنہ بن عبدالمطلب کا سود ہے۔ وہ سارے کا سارا معاف کر دیا گیا ہے۔ عورتوں کے حقوق (کے بارے میں) اللہ سے ڈرتے رہو کیونکہ تم لوگوں نے انہیں اللہ کی ضمانت پر حاصل کیا ہے اور ان کا ستر تمہارے لئے اللہ کے حکم سے جائز ہوا ہے اور سنو! مردوں کا حق اپنی عورتوں پر یہ ہے کہ وہ (یعنی عورتیں) تمہارے بستر پر (یعنی تمہارے گھر میں) کسی ایسے آدمی کو نہ آنے دیں جسے تم ناپسند کرتے ہو اگر عورتیں ایسا کریں تو انہیں ایسا مارو جس سے انہیں سخت چوٹ نہ لگے اور ہاں! عورتوں کا حق مردوں پر یہ ہے کہ اپنی حیثیت کے مطابق انہیں روٹی کپڑا مہیا کریں۔ (خبردار!) میں تمہارے درمیان ایک ایسی چیز چھوڑے جا رہا ہوں کہ اگر اسے مضبوطی سے تھامو گے تو کبھی گمراہ نہ ہو گے اور وہ ہے اللہ کی کتاب! (قیامت کے دن) تم سے میرے بارے میں سوال کیا جائے گا‘ تم لوگ کیا جواب دو گے؟‘‘ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا ’’ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے (اللہ کا) پیغام پہنچا دیا۔ حق رسالت ادا کیا اور (اپنی امت کی) خیر خواہی کی۔‘‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگشت شہادت آسمان کی طرف اٹھائی اور لوگوں کی طرف جھکاتے ہوئے تین مرتبہ ارشاد فرمایا ’’اے اللہ گواہ رہنا!‘‘ اے اللہ گواہ رہنا!‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 429: درج ذیل خطبہ بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میدان عرفات میں ہی ارشاد فرمایا۔ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ رضی اللّٰهُ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم وَہُوَ عَلٰی نَاقَتِہِ الْمُخَضَرْمَۃِ بِعَرَفَاتٍ فَقَالَ ((اَتَدْرُوْنَ اَیُّ یَوْمٍ ہٰذَا ؟ وَاَیُّ شَہْرٍ ہٰذَا ؟وَاَیُّ بَلَدٍ ہٰذَا ؟قَالُوْا: ہٰذَا بَلَدٌ حَرَامٌ وَّشَہْرٌ حَرَامٌ وَّیَوْمٌ حَرَامٌ قَالَ: اَلاَ وَاِنَّ اَمْوَالَکُمْ وَدِمَائَکُمْ عَلَیْکُمْ حَرَامٌ کَحُرْمَۃِ شَہْرِکُمْ ہٰذَا فِیْ بَلَدِکُمْ ہٰذَا فِیْ یَوْمِکُمْ ہٰذَا اَلاَ وَاِنِّی فَرَطُکُمْ عَلَی الْحَوْضِ وَاُکَاثِرُ بِکُمُ
Flag Counter