Maktaba Wahhabi

174 - 234
قُلْ اِنْ کَانَ اٰبَآؤُکُمْ وَاَبْنَآؤُکُمْ وَاِخْوَانُکُمْ وَاَزْوَاجُکُمْ وَعَشِیْرَتُکُمْ وَاَمْوَالُ نِ اقْتَرَفْتُمُوْھَا وَ تِجَارَۃٌ تَخْشَوْنَ کَسَادَھَا وَ مَسَاکِنُ تَرْضَوْنَھَا اَحَبَّ اِلَیْکُمْ مِّنَ اللّٰه وَرَسُوْلِہٖ وَ جِھَادٍ فِیْ سَبِیْلِہٖ فَتَرَبَّصُوْا حَتّٰی یَأتِیَ اللّٰه بِاَمْرِہٖ وَااللّٰه لاَ یَھْدِی الْقَوْمَ الْفَاسِقِیْنَ (توبہ:24) اے پیغمبرe! مسلمانوں سے کہو کہ اگر تمہارے باپ اور تمہارے بیٹے اور تمہارے بھائی اور تمہاری بیویاں اور تمہارے خاندان و قبیلے والے اور وہ مال جو تم نے کمائے ہیں اور وہ تجارت جس کے مندا پڑ جانے کا تم کو اندیشہ ہے اور وہ مکانات جن میں رہنے کو تمہارا جی چاہتا ہے اگر یہ سب چیزیں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے راستے میں جہاد کرنے سے تم کو زیادہ پسند ہوں تو ذرا انتطار کرو یہاں تک کہ اللہ اپنا عذاب بھیج دے اور اللہ ان لوگوں کو جو اس کے حکم سے روگردانی و سرتابی کریں ہدایت نہیں دیا کرتا۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوا بِااللّٰه وَ رَسُوْلِہٖ ثُمَّ لَمْ یَرْتَابُوْا وَ جَاھَدُوْا بِاَمْوَالِھِمْ وَ اَنْفُسِھِمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰه اُوْلٰٓئِکَ ھُمُ الصَّادِقُوْنَ(الحجرات:15) یقینا مومن تو وہ ہیں جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے پھر کسی طرح کا شک و شبہ نہیں کیا اور اللہ کی راہ میں اپنے جان ومال سے جہاد کرتے رہے، حقیقت میں یہی سچے(ایمان والے) ہیں۔ اور اللہ تعالی کا ارشاد ہے : فَاِذَا اُنْزِلَتْ سُوْرَۃٌ مُّحْکَمَۃٌ وَّذُکِرَ فِیْھَا الْقِتَالُ رَأَیْتَ الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِھِمْ مَّرَضٌ یَّنْظُرُوْنَ اِلَیْکَ نَظَرَ الْمَغْشِیِّ عَلَیْہِ مِنَ الْمَوْتِ فَاَوْلٰی لَھُمْ، طَاعَۃٌ وَ قَوْلٌ مَّعْرُوْفٌ فَاِذَا عَزَمَ الْاَمْرُ فَلَوْ صَدَقُوا اَللّٰه لَکَانَ خَیْرًا لَّھُمْ فَھَلْ عَسَیْتُمْ اِنْ تَوَلَّیْتُمْ اَنْ تُفْسِدُوْا فِی الْاَرْضِ وَتُقَطِّعُوْا اَرْحَامَکُمْ(محمد:20تا22) پھر جب کوئی سورت نازل ہو اور اُس میں صاف طور پر جہاد کاحکم اور لڑائی کا تذکرہ ہو تو اے پیغمبر(صلی اللہ علیہ وسلم)جن لوگوں کے دلوں میں نفاق کا روگ ہے تم اُن کو دیکھو گے کہ وہ تمہاری
Flag Counter