Maktaba Wahhabi

10 - 139
کے حصول کے طریقے، اس کے فوائدوثمرات ، اس کی شاخیں اور مومنوں کے اوصاف نیز نفاق کا مفہوم،اس کے انواع و اقسام‘ اس کے نقصانات اور منافقوں کے اوصاف بیان کئے ہیں ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اللہ تعالیٰ مومنوں کا مددگار ہے ‘ اپنی نصرت و توفیق سے ان کی دیکھ ریکھ کرتا ہے اور انہیں کفر‘ نفاق‘ گمراہی اور جہالت کی تاریکیوں سے نکال کر علم ‘ ایمان اور ہدایت کی روشنی کی طرف لاتا ہے، اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿اللّٰہُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا يُخْرِجُهُم مِّنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ﴾ [1] اللہ تعالیٰ ایمان والوں کا ولی ہے ‘ وہ انہیں تاریکیوں سے نکال کر روشنی کی طرف لاتا ہے۔ ساتھ ہی اللہ عز وجل نے بیان فرمایا ہے کہ کافروں کے مددگار جو ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں وہ ’’طاغوت‘‘ ہیں ‘ یعنی و ہ شرکاء اور بت جن کی وہ اللہ کے علاوہ عبادت کرتے ہیں ‘ اور ہر وہ ذات جس کی اللہ کے علاوہ پرستش کی
Flag Counter