Maktaba Wahhabi

11 - 139
جائے اور وہ اس سے راضی ہو،یہ طواغیت اپنے عبادت گزاروں کو ایمان کی روشنی سے نکال کر جہالت‘ کفر‘ نفاق اور غفلت کی تاریکیوں کی طرف لاتے ہیں ‘ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿وَالَّذِينَ كَفَرُوا أَوْلِيَاؤُهُمُ الطَّاغُوتُ يُخْرِجُونَهُم مِّنَ النُّورِ إِلَى الظُّلُمَاتِ ۗ أُولَـٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ﴾[1] اور کافروں کے اولیاء طاغوت ہیں جو انہیں روشنی سے نکال کر تاریکیوں کی طرف لاتے ہیں ، یہ جہنمی لوگ ہیں جو اس میں ہمیشہ ہمیش رہیں گے۔ میں نے اس بحث کو دو مباحث میں تقسیم کیا ہے، اور ہر مبحث کے تحت حسب ذیل مطالب ہیں : ٭پہلا مبحث: ایمان کا نور پہلا مطلب: ایمان کا مفہوم۔
Flag Counter