Maktaba Wahhabi

130 - 139
قدرت پر دلالت کرنے والی نشانیوں کا مشاہدہ کرتے ہیں ۔ ۵۲- منافق بات شروع کرنے سے پہلے ہی قسم کھا لیتا ہے‘ کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اس کی بات پر مومنوں کے دل مطمئن نہ ہوں گے۔ ۵۳- ان کے دل خیر سے غافل‘ اور ان کے جسم حصول خیر کے لئے کوشاں ہوتے ہیں ۔ ۵۴- یہ دل کے اعتبار سے سب سے بدتر اور جسم کے اعتبار سے سب سے اچھے لوگ ہیں ۔ ۵۵- یہ لوگ نفاق کے راز چھپاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ اسے ان کے چہروں اور زبانوں پر ہی ظاہر کردیتا ہے۔ ۵۶- دنیا کی خاطر عہد و پیمان توڑ دیتے ہیں ۔ ۵۷- قرآن کریم کا تمسخرکرتے اور مذاق اڑاتے ہیں ۔ یہ منافقوں کے اوصاف ہیں ‘ لہٰذا اے مسلمان! قبل ا س کے کہ تم پر (فیصلہ کرنے والی) موت آدھمکے ان اوصاف سے اجتناب کرو۔
Flag Counter