Maktaba Wahhabi

87 - 139
خیال کرنے والے ہیں ۔ اور جو اپنی نمازوں کی پابندی کرتے ہیں ۔ یہی لوگ وارث ہیں ۔ جوجنت الفردوس کے وارث ہوں گے جہاں وہ ہمیشہ ہمیش رہیں گے۔ ان آیتوں میں مومنوں کے حسب ذیل اوصاف ہیں : ۱- نماز میں خشوع و خضوع اور اللہ عز وجل کے سامنے دل کے ساتھ حاضری۔ ۲- لا یعنی اور فضول چیزوں سے اجتناب، کیونکہ ان سے اعراض کرنے والاحرام چیزوں سے بدرجۂ اولیٰ اجتناب کرے گا۔ ۳- مالوں کی زکاۃ کی ادائیگی، اور برے اخلاق سے اجتناب کرکے نفس کواخلاقی گندگیوں سے صاف ستھرا کرنا۔ ۴- شرمگاہوں کو زناکاری سے محفوظ رکھنا نیززناکاری کے اسباب جیسے نظر(دیکھنا)‘ تنہائی اور چھونے وغیرہ سے اجتناب کرنا۔ ۵- امانتوں کی حفاظت کرنا‘ خواہ وہ اللہ کے حقوق سے متعلق ہوں یا بندوں کے حقوق سے، آیت کریمہ دونوں کو عام ہے۔
Flag Counter