Maktaba Wahhabi

70 - 100
سنت نبوی کی جن دلیلوں سے اس کفر (اصغر) کا پتہ چلتا ہے جو دین اسلام سے خارج نہیں کرتا،ان میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا درج ذیل فرمان بھی ہے: ’’ سِبابُ المُسْلِمِ فُسُوقٌ، وقِتالُهُ كُفْرٌ ‘‘[1] مسلمان کو برا بھلا کہنا فسق اور اس سے قتال کرنا کفر ہے۔ نیز یہ فرمان : ’’ إذا قالَ الرَّجُلُ لأخِيهِ يا كافِرُ، فقَدْ باءَ به أحَدُهُما ‘‘[2] جب آدمی اپنے (دینی) بھائی کو کہہ دے ’’اے کافر‘‘ تو ان دونوں میں کوئی ایک ضرور اس کا مستحق ہوجاتا ہے۔
Flag Counter