Maktaba Wahhabi

106 - 191
’’وَ إِخْرَاجُ الْعِبَادِ مِنْ عِبَادَۃِ الْعِبَادِ إِلٰی عِبَادَۃِ اللّٰہِ۔‘‘ [’’اور بندوں کو بندوں کی غلامی سے اللہ تعالیٰ کی بندگی کی طرف نکالنا۔‘‘] [اس نے کہا:’’ وَ حَسَنٌ أَیْضًا،وَ أَيُّ شَيْئٍ أَیْضًا؟‘‘ ’’یہ(بات)بھی عمدہ(بات)ہے! اور کون سی چیز ہے؟‘‘] انہوں نے فرمایا:’’وَ النَّاسُ بَنُوْ آدَمَ،فَہُمْ إِخْوَۃٌ لِأَبٍ وَ أُمٍّ۔‘ [’’اور تمام لوگ آدم-علیہ السلام-کی اولاد ہیں،لہٰذا وہ ایک باپ اور ایک ماں کے(یعنی حقیقی)بہن بھائی ہیں۔‘‘] اس نے کہا:’’وَ حَسَنٌ أَیْضًا۔‘‘ [’’(یہ بات)بھی عمدہ ہے۔‘‘] پھر رستم نے پوچھا: ’’أَرَأَیْتَ إِنْ دَخَلْنَا فِيْ دِیْنِکُمْ أَتَرْجِعُوْنَ عَنْ بِلَادِنَا؟‘‘ [’’تم(اس بارے میں)کیا کہتے ہو:’’اگر ہم تمہارے دین میں داخل ہو جائیں،تو کیا تم ہمارے شہروں سے واپس چلے جاؤ گے؟‘‘] انہوں نے فرمایا: ’’إِيْ وَ اللّٰہِ! ثُمَّ لَا نَقْرُبُ بِلَادَکُمْ إِلَّا فِيْ تِجَارَۃٍ أَوْ حَاجَۃٍ۔‘‘ [’’ہاں،اللہ تعالیٰ کی قسم! پھر ہم تمہارے شہروں کے سوائے تجارت کی غرض سے یا کسی کام کے علاوہ،قریب(بھی)نہیں آئیں گے۔‘‘] (راوی نے)بیان کیا: ’’وَ لَمَّا خَرَجَ الْمُغِیْرَۃُ رضی اللّٰه عنہ مِنْ عِنْدِہٖ ذَاکَرَ رُسْتُمُ قَوْمَہٗ فِيْ الْإِسْلَامِ،فَأَنْفَوْا مِنْ ذٰلِکَ،وَ أَبَوْا أَنْ یَدْخُلُوْا فِیْہِ۔قَبَّحَہُمُ اللّٰہُ وَ أَخْزَاہُمْ وَ قَدْ فَعَلَ۔‘‘[1]
Flag Counter