Maktaba Wahhabi

108 - 191
اسے مان لیا،تو ہم اس سے قبول کریں اور اُس سے واپس چلے جائیں گے اور جس نے انکار کیا،تو ہم اُس سے لڑتے رہیں گے،یہاں تک،کہ ہم اللہ تعالیٰ کے وعدے تک پہنچ جائیں۔‘‘ انہوں نے پوچھا:’’وَ مَا مَوْعُوْدُ اللّٰہِ؟‘‘ انہوں نے جواب دیا: ’’اَلْجَنَّۃُ لِمَنْ مَّاتَ عَلٰی قِتَالِ مَنْ أَبٰی،وَ الظُّفْرُ لِمَنْ بَقِيَ۔‘‘ [’’انکار کرنے والوں سے لڑتے ہوئے فوت ہونے والے کے لیے جنت اور باقی رہنے والے کے لیے مقصد کا پانا / کامیابی۔‘‘] پس(یہ سن کر)رستم نے کہا: ’’قَدْ سَمِعْتُ مَقَالَتَکُمْ،فَہَلْ لَّکُمْ أَنْ تُؤَخِّرُوْا ہٰذَا الْأَمْرَ حَتّٰی نَنْظُرَ فِیْہِ وَ تَنْظُرُوْا۔‘‘ [’’بلاشبہ میں تمہاری بات سُن چکا ہوں،تو کیا یہ ممکن ہے،کہ تم اس بارے میں(اپنے فیصلے)کو مؤخر کرو،یہاں تک،کہ ہم اس سلسلے میں غور و خوض کریں اور تم بھی غور و فکر کر لو۔‘‘] انہوں نے جواب دیا: ’’نَعَمْ،کَمْ أَحَبُّ إِلَیْکُمْ؟ یَوْمًا أَوْ یَوْمَیْنِ؟ [’’ہاں،تمہیں کیا زیادہ پسند ہے:ایک دن یا دو دن؟‘‘] اُس نے کہا: ’’لَا،بَلْ نُکَاتِبُ أَہْلَ رَأْیِنَا وَ رُؤُسَآئِ قَوْمِنَا۔‘‘ [’’نہیں،بلکہ ہم اپنے اہل حل و عقد/ سمجھ دار لوگ اور رؤسا سے خط و کتابت کریں گے۔‘‘]
Flag Counter