Maktaba Wahhabi

115 - 191
معاذ رضی اللہ عنہ سے جواب دیا: ’’إِنَّ أَوَّلَ مَا أَدْعُوْکُمْ إِلَی اللّٰہِ أَنْ تُؤْمِنُوْا بِاللّٰہِ وَحْدَہٗ،وَ بِمُحَمَّدٍ صلى اللّٰه عليه وسلم،وَ أَنْ تُصَلُّوْا صَلَاتَنَا،وَ تَسْتَقْبِلُوْا قِبْلَتَنَا،وَ أَنْ تَسْتَنُّوْا بِسُنَّۃِ نَبِیِّنَا صلى اللّٰه عليه وسلم،وَ تَکْسِرُوْا الصَّلِیْبَ،وَ تَجْتَنِبُوْا شُرْبَ الْخَمْرِ،وَ أَکْلَ لَحْمِ الْخِنْزِیْرِ،ثُمَّ أَنْتُمْ مِنَّا وَ نَحْنُ مِنْکُمْ،وَ أَنْتُمْ إِخْوَانُنَا فِيْ دِیْنِنَا،لَکُمْ مَا لَنَا،وَ عَلَیْکُمْ مَا عَلَیْنَا۔وَ إِنْ أَبَیْتُمْ فَأَدُّوْا الْجِزْیَۃَ إِلَیْنَا فِيْ کُلِّ عَامٍ وَ أَنْتُمْ صَاغِرُوْنَ،وَ نَکُفُّ عَنْکُمْ۔ وَ إِنْ أَنْتُمْ أَبَیْتُمْ ہَاتَیْنِ الْخَصْلَتَیْنِ فَلَیْسَ شَيْئٌ مِّمَّا خَلَقَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ نَحْنُ قَابِلُوْہُ مِنْکُمْ،فَاَبْرِزُوْا إِلَیْنَا حَتّٰی یَحْکُمَ اللّٰہُ بَیْنَنَا وَ ہُوَ خَیْرُ الْحَاکِمِیْنَ۔‘‘ [’’بلاشبہ دعوت إلی اللہ کی پہلی(بات)جس کی میں دعوت دیتا ہوں،یہ ہے،کہ تم اللہ تعالیٰ وحدہٗ(لا شریک لہ)[کہ وہ منفرد،یکتا ہیں،ان کا کوئی شریک نہیں] کے ساتھ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایمان لاؤ،تم ہماری نمازیں پڑھو،ہمارے قبلہ کی طرف(عبادات میں)رخ کرو،ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے مطابق زندگی بسر کرو،صلیب کو توڑو،شراب نوشی اور خنزیر کا گوشت کھانے سے بچو،پھر تم ہم سے اور ہم تم سے ہیں اور تم ہمارے دینی بھائی ہو،تمہارے وہی حقوق ہیں،جو ہمارے ہیں اور تمہارے ذمہ واجبات وہی ہی ہوں گے،جو ہمارے ذمہ ہیں۔اگر تم(اسلام قبول کرنے سے)انکار کرو،تو(پھر)ذلیل ہو کر ہر سال جزیہ ادا کرو اور ہم تمہارا دفاع اور حفاظت کریں گے۔ اگر تم نے ان دو خصلتوں کا انکار کر دیا،تو پھر ہم اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ کوئی چیز بھی
Flag Counter