Maktaba Wahhabi

120 - 191
فَقَالَ الصَّحَابَۃُ: ’’لَا نَسْتَحِلُّ دُخُوْلَہَا۔‘‘ [’’انہیں تذارق[1] کے ہاں داخل ہونے کی اجازت دی گئی،تو وہ ریشمی خیمہ میں بیٹھا ہوا تھا۔ صحابہ رضی اللہ عنہما نے کہا: ’’ہم اِس(خیمے)میں داخل ہونے کو جائز نہیں سمجھتے۔‘‘] فَأَمَرَہُمْ بِفُرُشٍ،بُسُطٍ مِنْ حَرِیْرٍ،فَقَالُوْا:’’وَ لَا نَجْلِسُ عَلٰی ہٰذِہٖ۔‘‘ [’’پس اُس نے ریشمی چٹائیاں بچھانے کا حکم دیا،تو انہوں(یعنی حضرات صحابہ رضی اللہ عنہما)نے کہا: ’’ہم اس پر [بھی] نہیں بیٹھیں گے۔‘‘ فَجَلَسَ مَعَہُمْ حَیْثُ أَحَبُّوْا،وَ تَرَاضَوْا عَلَی الصُّلْحِ۔وَ رَجَعَ عَنْہُمُ الصَّحَابَۃُ بَعْدَ مَا دَعَوْہُمْ إِلَی اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ،فَلَمْ یَتِمَّ ذٰلِکَ۔‘‘[2] ’’تو وہ اُن(صحابہ رضی اللہ عنہم)کے ساتھ وہیں بیٹھ گیا،جہاں انہوں نے پسند کیا۔فریقین نے صلح کے متعلق آپس میں گفتگو کی۔اللہ عزوجل کی جانب دعوت دینے کے بعد صحابہ پلٹ آئے اور وہ(یعنی صلح کی گفتگو)پایۂ تکمیل کو نہ پہنچی۔‘‘ تاریخ الطبري میں ہے: ’’وَ لَمَّا نَزَلَتْ جُنُوْدُ الْمُسْلِمِیْنَ الْیَرْمُوْکَ،بَعَثَ إِلَیْہِمُ
Flag Counter