Maktaba Wahhabi

142 - 191
[’’(اے)اللہ تعالیٰ کے بندو! تم اللہ تعالیٰ کی مدد کرو،وہ تمہارے مدد فرمائیں گے اور تمہیں ثابت قدمی عطا فرمائیں گے۔ اے مسلمانوں کے گروہ! تم صبر کرو،کیونکہ یقینا صبر میں کفر سے جائے نجات،رضائے رب تعالیٰ کا حصول اور عار کا مٹانا ہے۔اپنی صفوں سے چمٹے رہو، اُن کی جانب ایک قدم بھی نہ تو اُٹھانا ہے اور نہ ہی اُن کے ساتھ لڑائی میں پہل کرنی ہے۔نیزے درست کر لیجیے،چمڑے کی ڈھالوں کی اوٹ میں وہ جائیے۔خاموشی کو(اپنے لیے)لازم کیجیے۔سوائے دلوں ی میں ذکرِ الٰہی کے(یعنی اپنی زبانوں کو حرکت نہ دیجیے)،یہاں تک کہ میں إن شاء اللہ تعالیٰ تمہیں(کچھ کرنے کا)حکم دوں۔‘‘] نو دیگر فوائد: ۱۔ مسلمانوں کا میدانِ جہاد میں اترنے کا مقصد دین حق کی سربلندی،غلبہ اور اشاعتِ اسلام ۲۔ دینِ حق کی نصرت کرنے والوں کے لیے دنیا ہی میں نصرتِ الٰہی اور ثابت قدمی ہونا ۳۔ صبر کی عظمت اور اس کے بیش قیمت ثمرات:کفر سے جائے پناہ،اللہ تعالیٰ کی خوشنودی پانے کا ذریعہ اور عار کے دُور کرنے کا ہتھیار ۴۔ معرکۂ کارزار میں نظم و نسق کی پابندی کا اہتمام ۵۔ میدانِ جنگ کا شدّت سے اہتمام اور اس کا توکل کے منافی نہ ہونا ۶۔ معرکۂ حق و باطل میں خاموشی کی اہمیت ۷۔ میدانِ جہاد میں ذکرِ الٰہی کا شدید اہتمام ۸۔ اسلامی فوجوں کے سپہ سالار کا واعظ بھی ہونا ۹۔ اہلِ ایمان اور اہلِ خیر کو تنبیہ و تحدود و تذکیر کے لیے وعظ و نصیحت
Flag Counter