Maktaba Wahhabi

60 - 191
’’جَآئَ یَسْرِقُ،فَسَرَقْتُہٗ۔‘‘[1]،[2] ’’چوری کرنے(کی غرض سے)آیا،تو میں نے اسے چرا لیا۔‘‘] اللہ أکبر! امام مالک بن دینار دعوتِ خیر دینے کے لیے کس قدر تڑپ اور جذبہ رکھتے تھے! رات کی تاریکی میں چور کو دعوت دینے کا اللہ تعالیٰ نے موقع عطا فرمایا،تو اُس سے خوب فائدہ اٹھایا۔رَحِمَہُ اللّٰہُ تَعَالٰی رَحْمَۃً وَّاسِعَۃً۔ رب قدیر نے بھی اس وقت کی اُن کی دعوت میں حیران کن تأثیر پیدا فرمائی،کہ مخاطب کی زندگی میں انقلاب آ گیا۔ ربِّ کریم! ہمیں اور ہماری نسلوں کو یہی جذبہ عطا فرما دیں۔إِنَّہٗ سَمِیْعٌ مُّجِیْبٌ۔
Flag Counter