Maktaba Wahhabi

40 - 83
استعمال کے جرم میں قانون اسے مجرموں کے کٹہرے میں کھڑا کرے گا۔کون نہیں جانتا کہ ان معاملات میں قرآن کی آیات نہیں،قانون کی دفعات معبر ہیں؟ ذرا سوچ کے بتائیے کہ تو پاکستان میں قرآن کا مسجد کے علاوہ کیا مناسب مقام رہ جاتا ہے؟ 3۔ پاکستان کے نظام میں شراب حرام ہے مگر سود حلال!اس کی وجہ؟ ہر دین کے حلال و حرام اپنے ہوتے ہیں۔جی ہاں قرآن مجید نے قانون اور نظام کو دین قرار دیا ہے۔بادشاہ مصر کے قانون کو اللہ نے دین الملک(بادشاہ مصر کا دین) کہا ہے ﴿ما کان لیاخذ اخاہ فی دین الملک﴾ یوسف علیہ السلام بادشاہ کے دین(قانون) کی رو سے بھائی کو اپنے پاس نہ رکھ سکتے تھے۔سو پاکستان کے دین الملک کے حلال و حرام اگر کبھی اسلام کے حلال و حرام سے متفق یا مختلف ہو جائیں تو یہ محض اتفاق ہو گا۔دراصل کسی بھی نظام یا دین کی تفصیلات اور جزئیات کی اپنی کوئی بھی حیثیت نہیں ہوتی کہ اس بنیاد پر ہم اس سے اپنے دین کی موافقت یا مخالفت تلاش کرتے پھریں یا اس میں کچھ جزئیات کو نکالنے یا کچھ کو شامل کرانے پر ضد کریں۔دنیا کا ہر نظام کچھ نہ کچھ جزئیات میں کسی دوسرے نظام سے متفق ہوا ہی کرتا ہے۔اصل میں نظام اور دین کے اندر دیکھا یہ جاتا ہے ہے کہ چلتی کس کی ہے اور قانوناً یہ حیثیت کس کی ہے کہ روک دے تو رکنا پڑے اور حکم کیا اشارہ بھی کرے تو اسے قانون مانا جائے۔اگر پاکستان میں ایسا اختیار صرف اللہ کا ہے اور اس میں ذرہ برابر بھی کوئی اس کا کوئی شریک نہیں تو یہاں اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں لیکن اگر یہ حق صرف اس کا نہیں تو اس میں جو جو الہ کے ساتھ شریک ہوتا ہے وہ اس نظام کا معبود ہے اور اس آسمان تلے بدترین مخلوق ان معبودوں کی آسامیوں کے لئے آپ داڑھی والوں کا انتخاب کریں یا ٹخنوں سے اونچی شلوار والوں کا اس سے کوئی بھی فرق نہیں پڑتا۔ ہر آدمی،قبل اس کے کہ اسے موت آ لے اور فرشتے سوال کرلیں کہ بتا تیرا دین کیا تھا،اچھی طرح سمجھ لے کہ وہ جس نظام کے سائے میں زندگی بسر کر رہا ہے وہ اللہ کا دین ہے یا دین الملک؟ ﴿أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ يَزْعُمُونَ أَنَّهُمْ آمَنُوا بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ
Flag Counter