Maktaba Wahhabi

145 - 265
4۔ عمر بن سعید رضی اللہ عنہ 5۔ جندب بن عمر رضی اللہ عنہ 6۔ طفیل بن عمرو رضی اللہ عنہ 7۔ ہشام بن العاص رضی اللہ عنہ 8۔ عیاش بن ابی ربیعہ رضی اللہ عنہ علامہ ابن سعد نے ذکر کیا ہے کہ حارث بن ہشام، عکرمہ بن ابی جہل اور عیاش بن ابی ربیعہ رضی اللہ عنہم یرموک کے دن شہید ہوگئے تھے۔ ابوجعفر طبری اس بات کی مخالفت کرتے ہوئے فرماتے ہیں: عیاش بن ابی ربیعہ رضی اللہ عنہ مکہ میں فوت ہوئے تھے۔ ہمارا موقف بھی یہی ہے کہ عیاش رضی اللہ عنہ یرموک میں صرف زخمی ہوئے تھے۔ وہ مکہ واپس آئے تھے اور یہیں فوت ہوئے تھے۔ حضرت عیاش رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے درج ذیل حدیث بیان کی ہے: ’’یہ امت اس وقت تک بھلائی میں رہے گی جب تک یہ بیت اللہ اور حرم کا [کما حقہ] احترام کرتے رہیں گے۔ جب وہ اس فریضے کو ضائع کر بیٹھیں گے تو ہلاک ہو جائیں گے۔‘‘[1] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان روز روشن کی طرح واضح اور سچ ہے۔ اللہ تعالیٰ عیاش رضی اللہ عنہ کو مسلمانوں اور اسلام کی خدمت کے بقدر معافی عطا فرمائے، آمین!
Flag Counter