Maktaba Wahhabi

148 - 265
جنھوں نے اللہ اور اس کے رسول کو پہچان لیا تھا، پھر وہ دنیاوی آزمائشوں اور تکلیفوں سے گھبرا کر واپس پھر گئے۔ ہمارے اس موقف کی تردید میں اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائیں۔ ﴿ قُلْ يَاعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللّٰهِ إِنَّ اللّٰهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ ، وَأَنِيبُوا إِلَى رَبِّكُمْ وَأَسْلِمُوا لَهُ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ ثُمَّ لَا تُنْصَرُونَ ، وَاتَّبِعُوا أَحْسَنَ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكُمْ مِنْ رَبِّكُمْ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ بَغْتَةً وَأَنْتُمْ لَا تَشْعُرُونَ ، أَنْ تَقُولَ نَفْسٌ يَاحَسْرَتَا عَلَى مَا فَرَّطْتُ فِي جَنْبِ اللّٰهِ وَإِنْ كُنْتُ لَمِنَ السَّاخِرِينَ ، أَوْ تَقُولَ لَوْ أَنَّ اللّٰهَ هَدَانِي لَكُنْتُ مِنَ الْمُتَّقِينَ ، أَوْ تَقُولَ حِينَ تَرَى الْعَذَابَ لَوْ أَنَّ لِي كَرَّةً فَأَكُونَ مِنَ الْمُحْسِنِينَ ، بَلَى قَدْ جَاءَتْكَ آيَاتِي فَكَذَّبْتَ بِهَا وَاسْتَكْبَرْتَ وَكُنْتَ مِنَ الْكَافِرِينَ ، وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ تَرَى الَّذِينَ كَذَبُوا عَلَى اللّٰهِ وُجُوهُهُمْ مُسْوَدَّةٌ أَلَيْسَ فِي جَهَنَّمَ مَثْوًى لِلْمُتَكَبِّرِينَ ﴾ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے یہ آیات ہشام رضی اللہ عنہ کی طرف لکھ بھیجیں۔ ہشام فرماتے ہیں: جب یہ آیات مجھے موصول ہوئیں تو میں یہ لے کر وادی ذی طویٰ میں چلا گیا۔ میں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اے اللہ! مجھے ان آیات کا مفہوم سمجھا دے، چنانچہ مجھے معلوم ہوا کہ یہ آیات ہمارے بارے میں نازل ہوئیں ہیں۔ میں واپس آیا اپنی سواری پر سوار ہوا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آپہنچا۔‘‘[1]
Flag Counter