Maktaba Wahhabi

96 - 265
اس کے بر عکس وہ انسان جس کا دل جامد ہوچکا ہو اس کے اندر احساسات و جذبات نام کی کوئی شے نہیں ہوتی۔ اسے نہ تو کسی سے محبت و شفقت ہوتی ہے اور نہ کسی کی جدائی پر غم ہوتا ہے اور نہ آنکھوں سے آنسو بہتے ہیں۔ ایسے انسان جانداروں سے زیادہ جمادات کے مشابہہ ہوتے ہیں اور شیطان کے زیادہ قریب ہوتے ہیں۔ جن لوگوں کا اپنے رب پر ایمان ہے اور وہ اس کی کتابوں اور رسولوں کی تصدیق بھی کرتے ہیں وہ روز قیامت ایسی اعلیٰ جنت میں ہوں گے جس کی چوڑائی زمین و آسمان کے برابر ہے۔ یہ جنت متقین کے لیے تیار کی گئی ہے۔ لیکن …… غم فراق کتنا دشوار ہوتا ہے…… اور سفر آخرت کتنا لمبا ہے … … اور جدائی کا ذائقہ کتنا کڑوا ہوتا ہے۔
Flag Counter