Maktaba Wahhabi

118 - 132
کو معلوم کرلے گا] حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اس کی تفسیر میں بیان کیا: "مَا قَدَّمَتْ مِنْ خَیْرٍ،وَمَا أَخَّرَتْ مِنْ سُنَّۃٍ اِسْتُنَّ بِہَا بَعْدَہُ،فَلَہُ مِثْلُ أَجْرِ مَنِ اتَّبَعَہُ،أَوْ سَیِّئَۃٍ،فَعَلَیْہِ مِثْلُ وِزْرِ مَنْ عَمِلَ بِہَا"[1] ’’جو نیک عمل اس نے خود کیا اور جو اچھا طریقہ اس نے اپنے پیچھے چھوڑا اور اس کے مطابق عمل کیا گیا،تو عمل کرنے والے کے مثل اس کے لیے ثواب ہے۔(اسی طرح) جس نے اس کے چھوڑے ہوئے بُرے طریقے کے مطابق غلط کام کیا،تو اس کے بقدر اس کے ذمہ گناہ ہے۔‘‘ حضرت عبد اللہ بن عباس اور محمد بن کعب قرظی نے اس کی تفسیر میں بیان کیا: "مَا قَدَّمَتْ فِيْ حَیَاتِہَا،وَمَا أَخَّرَتْ مِمَّا سَنَّتْہُ،فَعُمِلَ بِہٖ بَعْدَ مَوْتِہَا"[2] ’’اس نے اپنی زندگی میں جو اعمال کیے اور جو طریقے اپنے بعد چھوڑے اور ان کے موافق اس کے مرنے کے بعد عمل کیا گیا۔‘‘ ۳: امام مسلم رحمہ اللہ نے حضرت جریر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے،کہ انہوں نے بیان کیا،کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "مَنْ سَنَّ فِيْ الْإِسْلَامِ سُنَّۃً حَسَنَۃً،فَعُمِلَ بِہَا بَعْدَہٗ،کُتِبَ لَہٗ مِثْلُ أَجْرِ مَنْ عَمِلَ بِہَا،وَلَا یَنْقُصُ مِنْ أُجُورِہِمْ شَيْئٌ۔وَمَنْ سَنَّ فِيْ الْإِسْلَامِ سُنَّۃً سَیِّئَۃً،فَعُمِلَ بِہَا بَعْدَہٗ،کُتِبَ
Flag Counter