Maktaba Wahhabi

111 - 191
۲۔ امتِ اسلامیہ کا ہدف دنیا نہیں،دین کی اشاعت ہے۔جہاد کا مقصود جاہ و سلطنت اور مال و دولت حاصل کرنا نہیں،بلکہ اللہ تعالیٰ کی زمین پر اللہ تعالیٰ کے دین،کتاب و سنت،کو جاری و ساری کرنا ہے۔ ۳۔ معجزات نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم میں سے اہل اسلام کے غلبہ کی سو فیصد پوری ہونے والی بشارت ۴۔ دینِ حق سے اعراض کا نتیجہ ذلت اور رسوائی اور اُسے مضبوطی سے تھامنے کا دنیا ہی میں یقینا ثمرہ اور قطعی نتیجہ سربلندی اور بالا دستی،یا بالفاظِ دیگر اسلام کا نصب العین انسانوں کی اخروی سعادت سے پہلے انہیں دنیوی سعادت دلوانا ۵۔ اہلِ اسلام کے دین پر مضبوطی سے عمل پیرا ہونے کی صورت میں اُن کے لیے ادیانِ عالم پر غلبہ کا حتمی اور اٹل وعدۂ ربّانی ہے۔ ۶۔ دین کا ستون توحید و رسالت کا اعتقاد،اقرار اور اعلان اور اس کے تقاضوں کو پورا کرنا ہے۔ ۷۔ دعوتِ دین کا آغاز اسی بنیاد،اساس اور اصول کی طرف دعوت دینے سے کیا جائے گا۔ ۸۔ دعوتِ اسلام کا ہدف بندوں کو بندوں کی بندگی سے ربِّ ذوالجلال کی بندگی کی طرف نکالنا ہے۔ ۹۔ اسلام میں بحیثیتِ انسان سب لوگوں کا برابر ہونا دعوتِ دین کے قبول کرنے میں ایک بہت بڑی رکاوٹ غرور و تکبر ۱۰۔ شدید ترین دشمن کی جانب سے اسلامی تعلیمات کی عظمت اور خوبی کی شہادت ۱۱۔ سوال و جواب کے ذریعہ دعوتِ اسلام ۱۲۔ اہلِ اسلام کا جہاد سے شدید دلی لگاؤ اور اس کے لیے بے پناہ جذبہ۔اُن کا مقصودِ
Flag Counter