Maktaba Wahhabi

118 - 191
شروع ہونے سے پہلے رومیوں کو دعوتِ اسلام دی۔رَضِيَ اللّٰہُ عَنْہُ وَ أَرْضَاہُ۔ بیس دیگر فوائد: ۱۔ غیر مسلموں پر اہل اسلام کی ہیبت ۲۔ سفرِ دعوت کی دشمنوں کے حالات سے آگاہی ۳۔ دشمن سے ملاقات اور گفت و شنید کے موقع پر شدت سے اتباع سنت ۴۔ اتباع سنت کرتے ہوئے احساسِ کمتری کی بجائے احساسِ فخر و اعتزاز ۵۔ قوم و عمل سے دعوتِ توحید ۶۔ خوشامد اور ڈپلومیسی والے طرزِ عمل سے یکسر دُوری ۷۔ اہلِ اسلام کی نگاہ میں کمزور اور مظلوم لوگوں کے حقوق کی حیثیت ۸۔ دشمن کے ٹھکانے ہی میں اس پر احتساب میں جرأت و شجاعت اور بے باکی ۹۔ قوم و عمل سے احتساب ۱۰۔ کمزور اور مظلوم طبقے اور غیر مسلموں کے حقوق کی قول و عمل سے حمایت و تائید ۱۱۔ سفیر دعوت کا دنیا کی حقارت اور بے وقعتی کا اپنے قول و عمل سے اظہار ۱۲۔ سرکشی اور اسراف کی ممانعت ۱۳۔ دعوتِ دین میں غیر مسلم ترجمان سے استفادہ ۱۴۔ دعوت إلی اللہ کی اساس و بنیاد:توحید و رسالت کی دعوت ۱۵۔ اسلام میں نماز اور سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی حیثیت،ان کی دعوت دینا اور ان کی پاس داری کا امت اسلامیہ میں داخل ہونے کی ایک شرط ہونا ۱۶۔ اسلام کی عالمگیریت ۱۷۔ امت اسلامیہ میں شمولیت کے لیے صلیب کا توڑنا،شراب نوشی کا ترک کرنا اور خنزیر کے گوشت کے کھانے کا ترک کرنا
Flag Counter