Maktaba Wahhabi

124 - 191
اُس نے پوچھا:’’فَإِنْ لَّمْ یُعْطِہَا؟‘‘ [’’پس اگر وہ اسے(یعنی جزیہ)نہ دے(تو تم اس کے ساتھ کیا کرتے ہو)؟] انہوں نے جواب دیا:’’نُؤْذِنُہٗ بِالْحَرْبِ،ثُمَّ نُقَاتِلُہٗ۔‘‘ [’’ہم اسے لڑائی(کے لیے تیار ہونے)کی وارننگ دیتے ہیں،پھر اس سے لڑائی کرتے ہیں۔‘‘] اُس نے پوچھا: ’’فَمَا مَنْزِلَۃُ مَنْ یُجِیْبُکُمْ،وَ یَدْخُلُ فِيْ ہٰذَا الْأَمْرِ الْیَوْمَ؟‘‘ [’’جو تمہاری دعوت کو قبول کر لے اور آج اس بات(دین)میں داخل ہو جائے،تو اس کی حیثیت کیا ہے؟‘‘] انہوں نے جواب دیا: ’’مَنْزِلَتُنَا وَاحِدَۃٌ فِیْمَا افْتَرَضَ اللّٰہُ عَلَیْنَا،شَرِیْفُنَا وَ وَضِیْعُنَا وَ أَوَّلُنَا وَ آخِرُنَا۔‘‘ [’’اللہ تعالیٰ کی جانب سے نازل کردہ فرائض(کی ادئیگی)میں ہم(سب)یکساں حیثیت رکھتے ہیں،ہمارے بلند مرتبے والے،کم حیثیت والے،ہمارے پہلے(اسلام لانے والے)اور ہمارے آخر(میں اسلام قبول کرنے والے سب برابر ہیں)۔‘‘] جرجہ نے(دریافت کرتے ہوئے)کہا: ’’فَلِمَنْ دَخَلَ فِیْکُمُ الْیَوْمَ مِنَ الْأَجْرِ مِثْلُ مَا لَکُمْ مِنَ الْأَجْرِ وَ الذُّخْرِ؟‘‘ [’’تو کیا جو شخص آج آپ لوگوں میں شامل ہو،اُس کے لیے ویسے ہی اجر ہے،جیسے کہ اجر اور نیکیاں آپ کے لیے ہیں؟‘‘]
Flag Counter